آج کی اہم خبریں:پی ڈی ایم کاآج سےملک بھرمیں مظاہروں کااعلان

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کی معلومات کیلئے دیا گیا ہے۔

حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے آج بروز جمعہ 4 دسمبر کو ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوگا۔

علمائے کرام اور صدر مملکت کے مابین مشاورت سے آج پاکستان بھر میں یوم دعا منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد کرونا وائرس کے خلاف ایک آواز ہو کر دعائیں کرنا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد مساجد میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

لاہور سميت پنجاب بھر ميں آج انسداد پوليو مہم کا آخری دن ہے۔ اس دوران بچوں کو پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائيں گے۔

سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں کچرا صفائی مہم آج سے شروع کرنے کا اعلان کيا گیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو پريکٹس کی اجازت نہ مل سکی۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اور چینی سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی۔

معروف ہدایت کار شعیب منصور پاک فضائیہ پر نئی فلم بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More