راول پنڈی:بس اسٹینڈ پر کھڑے رکشہ میں دھماکا

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

راول پنڈی میں پیر ودہائی بس اسٹینڈ پر رکشے میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشہ پیر ودہائی بس اسٹینڈ پر آکر رکھا ہی تھا اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے جائے وقوعہ کو قناطیں لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

دھماکے سے قریبی واقعہ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More