لاہور میں ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم اور حادثہ ہوسکتا ہے،رانا ثنا اللہ

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

فیصل آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے میں ورلڈ رکارڈ قائم کررہی ہے، لاہور میں ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم اور حادثہ ہوسکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان والے حالات لاہور میں پیدا کیے گئے تو کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ،حکومت سیاسی مقدمات بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کررہی ہے ،حکومت نے گرفتاریاں کیں تو اس کے اثرات بہت گہرے ہوں گے ۔ لاہور جلسہ تیرہ دسمبر کوہو گا جس کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے علاج کیساتھ ساتھ اس نااہل ٹولے کا بھی علاج کریں ،نوازشریف اپنا علاج مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ اندازے سے مقدمے درج کررہے ہیں ،ورکرز کنونشن کے لئے انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا، ہم نے سکیورٹی کے خود انتظامات کیے ،فیصل آباد میں ورکرز کنونشن ہے کوئی جلسہ نہیں ،پانچ ہزار کرسیاں لگائی گئی،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ غیر جانبدار رہے ۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شبلی فراز کہتے ہیں ان کے جلسوں میں لوگ نہیں آتے،دوسری طرف روکتے ہیں،ورکرز کنونشن کو روکنے کیلئے انتظامیہ کل سےخلل ڈال رہی ہے،پنڈی کا شیطان کہتا ہے لوگ جلسوں میں نہیں آتے،رات کو پینا فلیکس بنانےوالے دو افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا،ڈپٹی کمشنر گرفتار افراد کو فی الفور رہا کریں،ملتان میں لوگوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا، ملتان میں کریک ڈائون کے بعد بھی جلسہ ناکام نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پانچ روز کے پرول پررہا کیا تاہم حکومت کو چاہیے تھا کہ ان کی ڈیمانڈ کےمطابق پرول پر رہا کرتی۔انہوں نے کہاکہ ترجمانوں نے انتہائی گھٹیابات کی ہے، اس کا حوالہ دینا بھی مناسب نہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More