مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  علماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے۔

عمران خان نے کہا کہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن  بنائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیم نو پر بھی مشاورت کی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More