پی ڈی ایم کا دھرنا جب بھی ہوا ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگا ، مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

اسلام آباد ( روزنامہ اوصاف ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم دھرنے کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا دھرنا جب بھی ہوگا ڈی چوک اسلام آباد میں ہو گا۔ پی ڈی ایم کی قیادت پوری زمہ داری کے ساتھ قوم کی رہنمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف مسلط کردہ حکومت سے قوم کو نجات دلانے کے علاوہ آئین کے مطابق تقسیم اختیارات کے فارمولہ پہ عمل درامد اور قانون کی حکمرانی کی بحالی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More