سوات، مسجد میں فاتحہ خوانی کے دوران چچا بھتیجا قتل

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

سوات کے مرکزی شہر منگورہ کے نواحی علاقے سلام پور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک خاندان کے دو افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف رفیع اللہ کے مطابق واقعہ اسلام پور میں اس وقت پیش آیا جب گاؤں کی مسجد میں سابق پولیس اہلکار ظاہر شاہ کے والد گلزار شاہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی جاری تھی۔

اس دوران ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر طاہر شاہ اور اس کا بھتیجا پولیس کانسٹیبل نثار ولد ظاہر شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگردو افراد عالم شاہ ولد گلزار شاہ اور سکندر ولد مومن زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول فریق کے افراد نے کچھ عرصہ قبل بچوں کی لڑائی میں میں ایک شخص کو قتل کردیا تھا جس کے بعد جرگہ نے انہیں علاقہ بدر کیا تھا اورمعاہدہ طے پایا گیا تھا کہ وہ گاؤں میں واپس نہیں آئیں گے۔

مگر وہ اپنے والد کے جنازے کے لیے آئے تھے جس پر مخالف فریق نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور چار ملزمان محیب الرحمن، فضل مجید، ارشد اور گل وارث کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More