اداکاری سیکھنے کی شدید ضرورت ہے۔۔۔پاکستانی اداکار جو اداکاری سے زیادہ اپنے دکھنے پر توجہ دیتے ہیں

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

ضروری نہیں کہ اگر آپ کسی کامیاب پراجیکٹ کا حصہ رہے ہیں تو آپ ایک بہترین اداکار ہیں اور اس سے پہلے بھی اگر آپ کے ساتھ کامیاب پراجیکٹس جڑے ہیں تو ان میں کامیابی کا پہلو کم سے کم آپ کی اداکاری تو نہیں۔۔۔یہ جملے کہنے کا دل چاہتا ہے پاکستان کے بہت سارے اداکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے بعدارمینہ رانا خان فلم اور ٹی وی میں کام کرنے والی ارمینہ رانا خان کردار میں گم ہونے والی اداکاراؤں میں سے ہرگز نہیں۔۔۔وہ تاثرات  کے معاملے میں عوام کو بالکل بھی متاثر نہیں کر پائیں۔۔۔حال ہی میں وہ ڈرامہ ’’محبتیں چاہتیں‘‘ میں نظر آر ہی ہیں اور حیرت ہورہی ہے کہ ان کو اس طرح کام کرتا دیکھ کر بھی ڈائریکٹر نے انہیں کاسٹ کیا اور اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔۔۔انتہائی مضبوط اسکرپٹ اور اچھے آرٹسٹ ہونے کے باوجود ارمینہ رانا خان کی اداکاری دیکھ کر ڈرامہ بہت ہلکا لگنے لگتا ہے۔۔۔ڈرامہ میں وہ منفی کردار کر رہی ہیں لیکن ان کی اداکاری نے اس منفی کردار نفرت سے زیادہ الجھن کا شکار بنا دیا ہے۔۔۔ اریبہ حبیبماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آنے والی اریبہ حبیب کو یہ مشورہ دینے کا دل چاہتا ہے کہ وہ واپس ماڈلنگ کا رخ کریں یا پھر اداکاری کی باقاعدہ کلاسز لے کر آئیں۔۔۔حال ہی میں ان کے ڈرامہ جلن میں انہیں ایک بہترین کردار ملا لیکن وہ اس کے ساتھ انصاف نہیں کر پائیں۔۔۔ایک لڑکی جس کی سگی بہن اس کا گھر برباد کردے، وہ ایک انتہائی سادہ انداز میں اپنی تکلیف کو بیان کر رہی ہے اور اس کا درد اریبہ حبیب اپنے چہرے پر لا ہی نا پائیں۔۔۔ان سے کہیں زیادہ اچھی اداکاری نادیہ حسین نے کی جنہوں نے سائیڈ رول کو بھی خاص بنا دیا۔۔۔ عدیل چوہدرییہی ہوتا ہے جب آپ ایک فیلڈ میں بہترین ہوں لیکن آپ کوشش کریں کہ میں کچھ اور بھی کر کے دیکھ لیتا ہوں۔۔۔عدیل چوہدری نے موسیقی کے ساتھ ساتھ اداکاری کو بھی اپنایا لیکن افسوس کے وہ انتہائی سپاٹ چہرے کے ساتھ احساسات سے عاری اداکاری کرتے ہیں جس سے عوام جڑ ہی نہیں پاتی اور ڈرامہ بھی برباد ہوجاتا ہے۔۔۔ مومل شیخمومل شیخ کو ڈرامہ میں اداکاری کرتے دیکھ کر کردار بہت ہلکا محسوس ہوتا ہے۔۔۔وہ صحیح طور پر اپنے جذبات کی عکاسی بھی نہیں کرپاتیں اور کردار سے انصاف نہیں کر پاتیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ انہیں بہترین ڈرامہ ملے، بالی وڈ کی فلم ملی ۔۔۔لیکن یہ اعزازات بھی اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کہ مومل شیخ کو اداکاری کی کلاسز کی اشد ضرورت ہے۔۔۔ آغا علیآغا علی کو صرف اس بات کی فکر ہی رہتی ہے کہ میں اسکرین پر کیسا لگ رہا ہوں۔۔۔وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ کردار کی ڈیمانڈ کیا ہے۔۔۔ان کا فوکس صرف اور صرف ان کی ظاہری عکاسی ہوتی ہے اور وہ اپنی اداکاری پر توجہ نہیں دے پاتے ۔۔۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More