آئی فون استعمال کرنے والے خبردار!

ہم نیوز  |  Dec 21, 2020

محققین نے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی لنک کو کلک کئے بغیر بھی آپ کا فون ہیک ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گروپ کا وائرس فیس ٹائم اور آئی میسج کے ذریعے فون پر قبضہ جماتا ہے جس کے بعد فون کے آڈیو پیغامات، مائیکروفون، تصاویر، لوکیشن اور پاسورڈ چرائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ہیکرز نے الجزیرہ کے چھتیس صحافیوں کے فون ہیک کرکے ڈیٹا چرایا نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافیوں کو سائلنٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی گروپ کے خلاف جاسوسی حملوں سے متعلق مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال گوگل کی ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ مخصوص ویب سائٹس پر جانے سے آئی فون کو ہیک کیا جا سکتا ہے ۔

گوگل محقیقن کے مطابق مخصوص آئی فون صارفین جیسے ہی مخصوص ویب سائٹس پر جاتے ان کا فون ہیک کر کے تمام معلومات چرا لی جاتی تھیں۔

ہیکرز ہر ماڈل کے آئی فون میں ایک مانیٹرنگ امپلانٹ انسٹال کر کے تمام ڈیٹا بیس فائلز، تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔

گوگل کے پراجیکٹ زیرو میں شامل ایک ہیکر نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ویب سائٹ پر وزٹ کرنے پر ہی نامعلوم عناصر انہیں خاموشی سے ہیک کرلیتے اور انہیں واٹس ایپ، آئی میسج اور ٹیلیگرام سمیت دیگر تک رسائی حاصل ہو جاتی تھی۔

ہیکرز آئی فون میں جی میل اور گوگل ہینگ آئوٹس کے مواد کی جاسوسی کرتے، کانٹیکٹس دیکھ سکتے اور صارف کی لائیو جی پی ایس لوکیشن ٹریکر کو بھی دیکھ سکتے۔

پروجیکٹ میں شامل ہیکر نے کہا کہ ہیکرز دو سال سے آئی فون ہیک کر رہے تھے اور یہ سلسلہ 2019 کے آغاز تک جاری رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More