کرکٹ کمیٹی نےخراب کارکردگی کرونا وائرس پرڈال دی

سماء نیوز  |  Jan 12, 2021

فوٹو: کرک انفو

کرکٹ کمیٹی کا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی عالمی وباء اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی خراب کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس خصوصی طور پر شریک ہوئے، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 16ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

کرکٹ کمیٹی نے پی سی بی کو ٹیم منیجمنٹ کو سپورٹ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اپنی حکمت عملی اور اہداف سے متعلق مکمل وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے بعد ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، عالمی وباء کے باعث صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

کمیٹی کا ماننا ہے کہ ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ میں بہتری ہونی چاہیے تھی تاہم مشکل صورتحال سے نمٹنے کےلیے کھلاڑیوں کی تیاری میں سائنس اور ڈیٹا بیس سے مددلینے پر زور دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی آمد سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی کرکٹ کمیٹی کو اپنی سلیکشن پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔

کرکٹ کمیٹی نے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اور ویمنز کرکٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More