سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Jan 13, 2021

کراچی میں گیس بحران شدت اختیا رکر گیا جس کے باعث سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایس ايس جی سی کی جانب سے جاری وٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن جمعرات صبح 8 بجے سے ہفتہ صبح آٹھ بجے تک مسلسل 48 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔

RLNG  پر منتقل ہونے والے اسٹیشن بھی بند رہیں گے جبکہ رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن مسلسل چھ دن بند رہیں گے۔

ایس ایس جی کی طرف سے سی این جی صارفین کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس متاثر ہو گی۔

سمیر نجمل حسیں کوآرڈینیٹر سندھ زون نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے ایس ایس جی سی کی تعاون کیا، ایس ایس جی سی کی طرف سے ہمارے ساتھ کسی کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہا ہے جبکہ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم تعاون کا راستہ چھوڑ کر تصادم کا راستہ اختیار کریں۔

 یاد رہے 11 جنوری بروز پیر صبح 8 بجے سے14 جنوری بروز جمعرات صبح آٹھ بجے تک مسلسل 72 گھنٹے کے لئے بند رہنے کا نوٹیفیکشن پہلے جاری کیا گیا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More