تصاویر:امریکی ایوان کی سیکیورٹی کیلئے نیشنل گارڈز پہنچ گئے

سماء نیوز  |  Jan 13, 2021

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل امریکی پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کو سیکیورٹی دینے کیلئے نیشنل گارڈز کے بھاری دستے پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب کانگرنس میں مواخذے کی قرارداد پر بحث جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی دارالحکومت پر چڑھائی کی حوصلہ افزائی کرنے پر امریکی قانون سازوں نے کانگریس میں دوسری مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک شروع کی ہے۔ اس سے قبل جب کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کیا تو ان کی پارٹی ری پبلکن نے سینیٹ میں عددی اکثریت کی بنیاد پر اس کو ناکام بنایا۔

اج دوسرے روز ہاؤس میں مواخذے کی قرارداد پر بحث جاری ہے جبکہ امریکا کے حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک کسی بھی وقت واشنگٹن سمیت تمام 5 ریاستوں میں مسلح احتجاجی مظاہروں کا خدشہ ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں نیشنل گارڈز کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ کیپٹل ہل کی حفاظت کیلئے بھی نیشنل گارڈز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں۔

نیشنل گارڈ کے ممبران کو صدر ٹرمپ کی دوسری بار مواخذہ کرنے پر ایوان کے ووٹ سے قبل امریکی دارالحکومت میں تعینات کیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند اہلکار آگے درپیش لمبے اور پر خطر دن کی تیاری کر رہے ہیں۔ کچھ کو ہتھیار اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ بعض فرش پر آرام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایوان کے داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر گیٹ لگا دیے گئے ہیں اور کانگریس کے ارکان سمیت عملے کو اس گیٹ سے گزرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More