ٹک ٹاک خونخوار ہو گیا ، پاکستان کے اہم شہر میں ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ٹک ٹاکر کو گولی لگ گئی اور پھر

روزنامہ اوصاف  |  Jan 13, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون نوجوان کو موت اور زندگی کی کشمکش میں ڈال گیا۔ پولیس  کے مطابق ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک بناتے ہوئےگولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے عمر کالونی میں پیش آیا جہاں دوس دوست اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنارہےتھےکہ گولی چل گئی۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاک بنانے کے دوران ایک دوست سے گولی چل گئی اور وہ پستول سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More