وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان ندیم افضل چن مستعفی

ہم نیوز  |  Jan 13, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 جنوری کو ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا تھا جسے بعد ازاں وزیراعظم نے مسترد کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More