وفاقی حکومت کی آئمہ مساجد اور خطیبوں کو بڑی خوشخبری

بول نیوز  |  Jan 14, 2021

وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز پر آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اعزازیہ دینے کی تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا،  بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔

وزارت مذہبی امور اعزازیہ دینے سے متعلق جلد سروے کرے گی، اس حوالے سے اہلیت، مالیاتی تخمینہ سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More