سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہوگئی

بول نیوز  |  Jan 14, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبیعت بہتر ہونے پر آصف زرداری کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری ضیاء الدین اسپتال سے بلاول ہاوس میں منتقل ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کورونا کی وبا کے باعث ڈاکٹرز نے لوگوں سے ملنے پر آصف زرداری کو سخت احتیاط کی ہدایت بھی کی ہے۔

آصف زرداری کی عمر اور متعدد بیماریوں کے باعث اور کورونا سے بچائو کے لیے  لوگوں سے ملنے میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری 10 جنوری کو ضیا الدین منتقل ہوگئے تھے۔

آصف زرداری کو شوگر لیول، دل میں شدید تکیلف کے باعث بلاول ہائوس سے ضیا الدین اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More