عاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے

بول نیوز  |  Jan 14, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکارعاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ مالیت کا ٹیکس نوٹس بھجوادیا۔

متعلقہ خبرماہرہ ، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل

 فوربز میگیزین نے ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز کی فہرست جاری کر دی ہے۔  فوربز کی ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز  کی لسٹ کے مطابق پاکستانی اسٹارز نے...

عاطف اسلم کی 2018 کی آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

تاہم عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی فنکار ایف بی آر کی ریڈار پرآیا ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان  کی آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More