بل گیٹس امریکا کے سب سے بڑے زمیندار

ہم نیوز  |  Jan 15, 2021

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا شمار اب امریکہ کے بڑے زمینداروں میں بھی ہونے لگا ہے۔

ایک سو چورانوے کھرب روپے کے اثاثوں کے مالک مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اب زمینوں کے بھی مالک بن گئے ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس امریکا میں اتنی زمین ہے جتنی کسی اور کے پاس نہیں ہے۔ فوربز کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس نے واشنگٹن، ایریزونا، آرکنساس ، نیبراسکا اور لوزیانا میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت ایک سو چورانوے کھرب روپے ہے اور انہوں نے امریکا کی 18 ریاستوں میں زمین خرید رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More