کورونا سے متاثرہ شخص کو دوبارہ وائرس لگنے کا کتنا خطرہ ہوتا ہے؟نئی تحقیق نے بڑی خوشخبری سنادی گئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 15, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص کو دوبارہ کورونا ہونے سے متعلق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیقی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہپی ڈی ایم سےحکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،شیخ رشیدکورونا نہیں ہوتا۔ تحقیق کے مطابق کورونا سے صحت یاب افراد کے دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہونے کا خدشہ 83 فیصد کم ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ کچھ افراد ناصرف کورونا میں دوبارہ مبتلا ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More