مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز  |  Jan 16, 2021

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ سفر کرنے والے مسافروں سے کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا سرٹیفکٹ طلب نہ کریں۔

یہ اپیل عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے کی ہے جس کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے۔

ہنگامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام ممالک کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لازمی اقدامات اٹھائیں مگر مسافروں سے ویکسینیشن کے ثبوت طلب نہ کریں۔

عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی کے مطابق تاحال تیار کی جانے والی ویکسین کے مکمل اثرات معلوم نہیں ہیں اور اس کی دستیابی بھی انتہائی محدود ہے۔

ہنگامی کمیٹی نے تمام ممالک کے درمیان سائنسی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے ساتھ اعداد و شمار کے تبادلے کی بھی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کورونا ویکسین میں وقت لگے گا،تیسری لہر سے بچیں، اسدعمر

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے خواہش مند ہیں کہ آئندہ 100 دن تک ہر ملک میں ویکیسن لگوانے کی مہم چلائی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More