70 لاکھ کا ہیرے کا ہار ۔۔۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی کی پیدائش کے بعد دیے جانے والے مہنگے ترین تحفے

ہماری ویب  |  Jan 16, 2021

حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین بلے باز ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر جاری و ساری ہیں۔ ویرات اور انوشکا کی پہلی اولاد کی پیدائش پر دونوں بڑی شخصیت بہت خوش ہیں، ساتھ ہی بالی ووڈ کے بڑے فنکاروں سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی مبارکباد اور تحفے دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آج ہم جانیں گے کہ بھارٹی کرکٹ کے کن مشہور کھلاڑیوں اور بالی فنکاروں نے انوشکا اور ویرات کوہلی کی بیٹی کو مہنگے تحائف دیے۔

سچن ٹنڈولکر

انڈین کرکٹ ٹیم کے نامور سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے ویرات اور انوشکا کی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بہترین تحفہ بھی پیش کیا۔ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے بیبی کوٹ بطور تحفے میں دیا گیا جس کی قیمت 5 لاکھ ( پاکستانی 10 لاکھ 90 ہزار) ہے۔ خیال رہے کہ ویرات اور ٹنڈولکر دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔

جسپرت بھومرا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ فاسٹ باؤلر جسپرت بھومرا جن کی لاجواب باؤلنگ اسپیل کے آج دنیائے کرکٹ میں بھرپور چرچے کیے جا رہے ہیں، انہوں نے ویرات کوہلی کی بیٹی کو گفٹ میں بچوں کے کپڑے سمیت بیبی کوٹ دیا جس کی کُل قیمت پاکستانی 3 لاکھ سے زائد ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی

بھارٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی ویرات کے بہت قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔ ویرات کی بیٹی کے جنم دن کی خوشی کے موقع پر انہوں نے کال پر مبارک باد پیش کی ساتھ ہی ایک مہنگی ترین ڈائمنڈ کی انگوٹھی بطور تحفے میں پیش کی جس کی قیمت 10 لاکھ (پاکستانی 21 لاکھ روپے ) ہے۔

عامر خان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انوشکا شرما کی بیٹی کو ڈھیر ساری مبارکباد کے ساتھ ہیرے کا ہار تحفے میں دیا جس کی پرائز حیران کن طور پر70 لاکھ ( پاکستانی روپے ہے۔ عامر خان اور انوشکا شرما ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔

کرینہ کپور

بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور نے انوشکا اور ویرات کی بیٹی کے جنم دن کے موقع پر ہینڈ باسکٹ بھیجی جو کہ کافی مہنگی ہے۔

ہاردک پانڈیا

مشہور بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اپنے بہترین دوست ویرات کوہلی کی بیٹی کو سونے کی کھلونے کی گاڑی بطور تحفے میں پیش کی جس کی قیمت لگ بھگ 1 لاکھ ( پاکستانی 2 لاکھ 19 ہزار) روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More