ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر ساتھ؟ وائرل تصاویر سے مداح متجسس

سچ ٹی وی  |  Jul 14, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور مشہور گلوکار عاصم اظہر ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

ماضی میں دونوں کے درمیان قریبی تعلقات رہے، جن کے ختم ہونے پر انٹرنیٹ پر خاصی بحث ہوئی، لیکن اب ایک بار پھر ایسی علامات اور اشارے سامنے آ رہے ہیں جنہیں مداح ”دوبارہ قربت“ کے اشارے قرار دے رہے ہیں۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا رشتہ 2019 میں منظر عام پر آیا تھا۔ دونوں نہ صرف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے جاتے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کی پوسٹس پر تبصرے کرتے نظر آتے۔

2020 میں ان کے درمیان بریک اپ ہوا، جس کی تصدیق ہانیہ نے ایک انٹرویو میں ’ہم دوست ہیں‘ کہہ کر کی، لیکن یہ وضاحت عاصم کے مداحوں کے لیے حیران کن تھی۔

بریک اپ کے بعد عاصم اظہر نے ماڈل میرب علی سے منگنی کی، جو کئی ماہ چلی، مگر 2024 کے وسط میں ان دونوں کا رشتہ بھی ختم ہو گیا۔

میرب علی سے منگنی ٹوٹنے کے کچھ ہی عرصے بعد، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہانیہ اور عاصم کے درمیان رابطے کے اشارے سامنے آنے لگے۔

سب سے پہلا واضح اشارہ اس وقت ملا جب عاصم اظہر نے ہانیہ کی نئی پنجابی فلم ”سردارجی 3“ کے ٹریلر کو انسٹاگرام پر لائیک کیا۔ یہ بات مداحوں کی نظر سے اوجھل نہ رہ سکی اور سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے۔

اسی دوران ہانیہ عامر کراچی کے ایک سینما میں اپنی فلم دیکھنے آئیں، جہاں انہیں ییلو کیپ پہنے دیکھا گیا۔

مداحوں نے فوری طور پر یہ نشاندہی کی کہ یہ کیپ بالکل ویسی ہی ہے جیسی عاصم اظہر ایک پرانی ویڈیو میں پہن چکے ہیں۔

یہاں تک تو لوگوں نے اسے اتفاق قرار دیا، لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر ساحلِ سمندر پر بنائی گئی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں سے ایک میں وہ ایک مرد کے کندھے پر بازو رکھ کر بیٹھی ہیں، لیکن تصویر کو اس انداز سے کٹ کیا گیا ہے کہ اس شخص کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا۔

فینز نے اندازہ لگایا کہ یہ شخص ممکنہ طور پر عاصم اظہر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ماضی میں دونوں نے ایسے ہی پوزز کے ساتھ تصاویر لی تھیں۔

ہانیہ نے ان تصاویر میں جو پینڈنٹ نیکلس پہنا، وہ بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

کیونکہ عیدالفطر پر عاصم اظہر نے جو تصاویر پوسٹ کی تھیں، ان میں بھی انہوں نے بالکل ایسا ہی نیکلس پہنا تھا، جو ماضی میں ان کی منگنی کی انگوٹھی کے پینڈنٹ میں بدلنے کے بعد پہنا گیا تھا۔

یہ مشابہت، اور ساتھ ہی ساتھ تصاویر میں موجود خفیہ اشارے، اب مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ آیا دونوں پھر سے ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں یا نہیں۔

تاحال ہانیہ عامر یا عاصم اظہر کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، لیکن سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

کیا یہ محض اتفاقات کا مجموعہ ہے، یا واقعی ماضی کی محبت پھر سے زندہ ہو رہی ہے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن مداح اس ”محبت کے ممکنہ ری یونین“ پر خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More