پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب

بول نیوز  |  Jan 16, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کی گئی ہے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں میں بدل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دور دراز علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور نئے اسپتال بنارہے ہیں جبکہ ہر شہر کو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھایا گیا اور عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے لیکن ہم نے ہر علاقے کی یکساں ترقی پر فوکس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More