تمام جماعتیں ملکر شہر کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہیں، وزیراعلی سندھ

بول نیوز  |  Jan 16, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ملکر شہر کراچی کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وفاقی وزرا اسد عمر، امین الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جبکہ صوبائی وزیر ناصر شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضی وہاب ساتھ ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت سے اجلاس کے بعد یہ کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی اور اب اس میں پاک فوج کے ماتحت ادارے این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او بھی ملکر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے کو شامل کریں جس کے ماتحت این ڈی ایم اے نے سائٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گجر نالے سے بھی تجاوزات ختم کرینگے اسکے بعد اورنگی نالے سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کرینگے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More