واٹس ایپ کی جانب سے پالیسی میں توسیع کا فیصلہ درست ہے

بول نیوز  |  Jan 17, 2021

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واٹس ایپ کی جانب سے پالیسی میں توسیع کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں  سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کہ فیس بک جیسی کمپنیاں بہت بڑی آبادی کو متاثر کرتی ہیں لہذاٰ ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے صارفین کے علم میں ہونا بہت ضروری ہے اور لوگوں کی پرائیوسی کو تحفظ فراہم کرنا یقینی ہونا چاہیے۔

Whatsapp decision to delay the change of privacy policy is certainly a positive step,companies like facebook effect too many people and it’s important that in critical decision making involve wider section of consumers and Data protection must be ensured at all times #WhatsApp

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 16, 2021

واضح رہے واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام صارفین کا ڈیٹا جس میں موبائل کی تمام معلومات سمیت لوکیشن بھی شامل ہے، فیس بک ، انسٹاگرام اور مسینجر جیسی دیگر ذیلی کمپنیوں کو فراہم کرے گی۔

واٹس ایپ کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر سے صارفین پیغام رسانی کے متبادل ایپس پر منتقل ہونا شروع ہوگئے تھے جس میں سگنل اور ٹیلی گرام سرفہرست ہیں۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More