کرکٹر کادوٹوک اعلان،جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

لاہور  (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، بائیو سیکیورببل کے باعث قومی کھلاڑیوں کو 3 فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ کھیل کر 7 فروری تک آئسولیشن میں آسکتا ہوں،سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ہوں اسی لیے کھیلنے کیلئے منت نہیں کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ پرفارمر ہوں، پرفارمنس خود بولتی ہے ، ہر حال میں ٹی 10 لیگ ضرور کھیلوں گا، اگر پی سی بی حکام نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے توان کی مرضی ہے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا، ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں کھیلی جائے گی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More