ٹیم میں واپسی کے لیے تیارہوں اگر۔۔۔محمد عامر نے مشروط آمادگی ظاہرکرتے ہوئے بڑااعلان کردیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولرمحمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینےکے لیے رضامندی ظاہرکردی جوکہ ان کے مداحوں کے لیے خوشی کاباعث بنے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عامر نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل ہونےکی صورت میں سلیکشن کے لیے دستیابی ظاہرکردی ہے ان کاکہناتھاکہ اپنی بات پرقائم ہوں کہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔یادرہے کہ عامرنے گزشتہ ماہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیاتھا۔عامرنے دوروز قبل بیان جاری کرتے ہوئے کہاتھاکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اوروقاریونس مجھے ذہنی طورپرٹارچر کرتے آئے ہیں اب میں مزیدبرداشت نہیں کرسکتا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More