پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ۔۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)  اسلام آباد پولیس نے 19 جنوری کو پی ڈی ایم کے ہونے والے متوقع احتجاجی ریلی کے دوران لا اینڈ آڈر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیایہ پلان آپریشنز ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کے مشورے سے جاری کیا گیا۔ریلی کے منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کے مابین طے شدہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی مجموعی نگرانی میں ، 1800 سے زائد پولیس اہلکار جن میں 5 ایس پی ،10 ڈی ایس پیز سیکیورٹی  امن و امان کے فرائض سرانجام دیں گے۔احتجاجی رایلی میں شامل ہونے والے شرکاء اپنی کاریں، موٹرسائیکلز اور بڑی گاڑیاں کنونشن سینٹر کے جنرل کار پارک میں پارک کریں گے اور وہاں سے پیدل ریلی میں شامل ہوں گے اسلام آباد ٹریفک پولیس ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے متبادل راستوں کی رہنمائی جاری کرے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More