کورونا وبا کے بعد بلوچستان میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی ۔۔سینکڑوں زندگیا ں متاثر 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں کرونا کے بعد ایک اور وبا نے سر اٹھالیا ہے اور سینکڑوں بچوں کو متاثر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ چمن کے علاقے توبہ اچکزئی کےمتعدد گاؤں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈی ایچ او چمن رفیق مینگل نے خسرہ کے باعث تین بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ گاؤں میں خصوصی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد پر واقع علاقے چمن میں خسرے نےوبائی صورت اختیار کر لی ہے، یہاں ہر سال خسرے کی وبا پھیلتی ہے تاہم اس سے بچاؤ کے لیے تا حال کوئی تسلی بخش اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More