کراچی کی آبادی 3کروڑسے کم نہیں،مردم شماری غلط ہوئی ،عمران خان آپ نے ایک کام بھی صحیح نہیں کیا۔ مصطفی کمال 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ مردم شماری 3 برسوں سے متنازع تھی، اسے متنازع ہی رہنے دیا جائے،حکمرانوں مردم شماری کو قانونی بنانے کے فیصلے سے یوٹرن لوکراچی میں درست مردم شماری نہ ہوئی توخاموش نہیں رہیں گےکراچی کی آبادی 3کروڑسے کم نہیں،مردم شماری غلط ہوئی ،پہلے مردم شماری کو متنازع قرار دو، پھر آگے بات ہوگی،عمران خان نے ڈھائی برس میں  کراچی کے لئے  کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو گنوانے کے لئے  آخری حد تک جائیں گےعمران خان آپ نے ایک کام بھی صحیح نہیں کیا،وزیراعظمعمران خان آپ نے  بے روزگاری کا بم گرادیا۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہماری جائزبات نہ مانی توخودکوگنوانےکیلیےآخری حدتک جائیں گے،کراچی کی گنتی پوری کرو، کراچی کےلوگوں کو صحیح سےگنو،چالیس سال سے کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے اختتام کا وقت آگیا کراچی نے فیصلہ دے دیا ، کراچی اب جاگ چکا ہےصرف یہ مطالبہ ہے کہ مردم شماری کو متنازع رہنے دیاجائے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ حکمرانوں پہلی فرصت میں یوٹرن لواورمردم شماری پرفیصلہ واپس لو،آپ سے اس ملک کے لیے  کوئی کام ٹھیک نہیں ہواآپ اورکابینہ نے  متنازع چیز کو  مہر لگا کر جائز قرار دے دیا،مردم شماری متنازع تھی،3برسوں سےقانونی شکل نہیں دی گئی تھیہم پوائنٹ اسکورنگ کے لئے  آپ کوسلیکٹڈ نا اہل نہیں کہیں گےکراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ہے ،عمران خان نے کچھ بھی اچھا نہیں کیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More