مشکلات کا ستایا ہوا پشاور کا چارلی چپلن

ہم نیوز  |  Jan 18, 2021

پشاور: معروف چارلی چپلن کے کردار کو ایک بار پھر زندہ کیا پشاور کے نوجوان محمد عثمان نے جو خود تو مشکلات کا ستایا ہوا ہے مگر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہا ہے۔ 

کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو مرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور چارلی چپلن کا کردار بھی انہی میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عثمان نے کہا کہ بچپن سے ہی چارلی چپلن کی ویڈیوز دیکھتا تھا اور مجھے شوق تھا کہ میں بھی پاکستانی چارلی چپلن بن جاؤں اور لوگوں ہنساؤں۔

محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جب شروعات کی تو اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے میں بہت پریشانی تھی اور سب لوگ گھروں میں قید تھے۔ میں چاہتا تھا کہ میں لوگوں کے چہروں پر مسکرہٹ لاؤں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میری زندگی کے بارے میں لوگ پوچھیں تو میری زندگی بہت عجیب ہے لوگ اگر سنیں میرے بارے میں تو رونے لگیں گے۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ جب گھر سے نکلتا ہوں ناں تو اپنی اس زندگی کو میں دروازہ بند کر کے نکل جاتا ہوں اور لوگوں کو ہنسانے میں لگ جاتا ہوں۔

محمد عثمان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اب حکومت بھی میرے ساتھ تعاون کریں کیونکہ کردار تو اٹھا لیا مگر اب سپورٹ کی ضرورت ہے اور آج جو میں ہوں میرے ساتھ ٹیم وررک کا ہی نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دوست میرے ساتھ بڑی محنت کرتے ہیں، اس صوبے کے لوگوں نے بڑے دکھ درد دیکھے ہیں اب اگر انہیں میری وجہ سے خوشیاں مل رہی ہے تو میں کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More