شمالی وزیرستان:پاک فوج کی بڑی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2اہم دہشت گردفائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر نرگوسا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی جس کاسکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ کے اس تبادلے میں دو دہشت گرد عثمان علی اور وحید لشتئی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے اور پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے ہے ۔دہشت گرد عثمان علی کیپٹن عمر چیمہ اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردبارودی سرنگیں بنانے اور دہشت گردوں کو تربیت دینے کے ماہر تھے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More