پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوںگیس بحران شدت اختیار کرگیا، گیس کی لوڈ شیڈنگ اورپریشر میں کمی کے باعث شہری ذلیل و خوار ہونے لگے،کھانا پکانے میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ لکڑیوں کی بھی قلت پیدا ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں لاہور،ملتان، جھنگ ،فیصل آباد سمیت گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک لکڑی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور لکڑیاں اور گیس نہ ملنے کی وجہ سے بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہو گئے ۔خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈھوک کالا خان ، شمس آباد،سکس روڈ ،صادق آباد،صدر،ٹنچ بھاٹہ ،ڈھوک سیداں ،ڈھوک کشمیریاں سمیت متعدد علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گیس غائب ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری جانب غیر قانونی گیس فلنگ کرنیوالوں کیخلاف انتظامیہ کے آپریشن کے باعث گھریلو سلنڈر بھی بھروانے سے لوگ قاصر ہیں اور راولپنڈی شہر سے گیس تقریباً ناپید ہو چکی ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More