کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی فول پروف سکیورٹی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔کیپٹن صفدر کی وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔معاون وکیل نے کہا کہ جہانگیر جدون الیکشن کمیشن کے سکروٹنی کمیٹی میں مصروف ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More