گیس کی سپلائی3روز کیلئے بند۔۔۔ حکومتی اعلان نے حکومت کے پسینے چھڑا دیئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں 3روز کیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 3 دن کیلئے سی این جی میسر نہیں ہو گی۔ تمام اسٹیشنزاب جمعرات کی صبح 8کھلیں گے ۔ صوبے میں صرف 24 گھنٹے تک سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد دوبارہ بند کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز سے متعلق وزارت پٹرولیم کا جنوری کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا گیا تھاجس کے مطابق وزارت پٹرولیم نے جنوری میںپٹرول کی قیمتوں میں 34روپے کا اضافہ ، حکومت نے کتنے سو ارب کمائے ؟ دل تھام کر پڑھیںوفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 5 دن بند کیے جائیں گے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابقایکسپورٹ انڈسٹری کو ہفتے میں ایک دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو روانہ 2 سو 24 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایف) سی ایس ڈی گیس کیکمی کا سامنا ہے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایس ای جی سی ایل کو روزانہ 2 سو 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ کابینہ نے گزشتہ ہفتے گیس پلان کی منظوری دی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More