چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی رپورٹ جاری

بول نیوز  |  Jan 19, 2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 6 ماہ کی بیرونی سرمایہ کاری کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2020، براہ راست سرمایہ کاری میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چھ ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 95 کروڑ ڈالر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 72 فیصد کمی ریکارڈ کرتے ہوئے مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 51 کروڑ ڈالر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے 24 کروڑ ڈالر نکل گئے جبکہ سرمایہ کاروں نے 19 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت بھی کیے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More