وزیر اعظم آج جنو بی وزیر ستان جائیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر جنو بی وزیر ستان جائیں گے اور وہاں کامیاب جواں پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار اور شہباز گل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان، صوبائی کابینہ کے اراکین ، گورنر شاہ فرمان، علی امین گنڈاپور، ثانیہ نشتر بھی وزیراعظم کیساتھ ہوں گے۔ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت وزیرستان کے نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کیلئے رقم کے چیک تقسیم کریں گے ۔ تاہم تقریب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم کی قبائلی مشران کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ اہم دورے کے دوران علاقے کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More