آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،بابرٹاپ5میں موجودنہیں

سماء نیوز  |  Jan 20, 2021

فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی نےٹيسٹ کرکٹ کی نئی رينکنگ جاری کردی ہے۔ بابراعظم کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کےمطابق بلےبازوں ميں نيوزی لينڈکےکين وليمسن کاپہلا نمبربرقرار ہے۔ آسٹریلیاء کےاسٹيواسمتھ کادوسرا نمبرجبکہ لبوشين تيسرے نمبرپرآگئے ہیں۔

بھارت کے ويرات کوہلی کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبرپرچلے گئےہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی بھی ايک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبرپرچلے گئے ہیں۔

ادھر بولرز ميں آسٹریلیا کے پيٹ کمنز کا پہلا نمبربرقرارہے۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کا دوسرا نمبر اور نیوزی لینڈ کےنيل ويگنر کا تيسرا نمبر ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ ٹين بالرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہيں ہے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرزمیں انگلینڈ کےبین اسٹوکس کا پہلا نمبر برقرار ہے۔جیسن ہولڈرتیسرےسےدوسرے اوررویندرا جڈیجا دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More