براڈشیٹ پرچینی چوری والا طریقہ واردات استعمال کیا جارہاہے ،اسحاق ڈار

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ براڈشیٹ پرچینی چوری والا طریقہ واردات استعمال کیا جارہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے براڈشیٹ کے حوالے ایک پیج بھی ٹوئٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ عمران نیازی کابینہ نے براڈ شیٹ ادائیگی کی متفقہ منظوری فیصلہ بھی آنےسے قبل دی اور کسی نے اعتراض نہیں کیاجس سے ظاہر ہوتاہے ملی بھگت کا عنصرشامل ہے۔حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کررہی ہے،(ن)لیگاب دکھاوےکےلئیے کابینہ کی 3رکنی کمیٹی بنادی جوعمران نیازی کو رپورٹ پیش کرےگی۔وہی طریقہ واردات جو آٹا،چینی،گندم،ادویات سکینڈلز میں ہوا!
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More