حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کررہی ہے،(ن)لیگ

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب اورشہبازشریف کے وکیل تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے جس نے ملک کی معیشت تباہ کی ، پارلیمنٹ کو تالا لگوایا ،وہ خود کمیشن کھاتے ہوئے پکڑا گیا ،یہ سارے چور قومی خزانے سے کمیشن لیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں عمران خان نے براڈ شیٹ ہو یا فارن فنڈنگ کیس قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ،الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو آخری وارننگچھ سال ہو گئے ہیں فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دے سکے یہ تاخیر اس لئے ہوئی کہ ان لوگوں نے اپنے تمام فارن فنڈنگ سمیت دیگر کرپشن کو ثابت کرنیوالا ڈیٹا ڈیلیٹ کروانا چاہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اوورسیز پاکستانیز ،بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹوں سے فنڈنگ حاصل کی اور اب عمران خان کہتے ہیں کہ ایجنٹوں نے کرپشن کی ہوگی مجھے ان کا نہیں پتہ ۔وہ ایجنٹس اور دو کمپنیاں جن کے ذریعے ان ایجنٹس نے ان لیگل پیسہ پاکستان بھیجا وہ بیرون ملک پی ٹی آئی کے نام سے رجسٹرڈ ہیں ۔جہاں سے یہ پیسہ آیا ہے اس کو نوٹیفائیڈ کر نے کا لیٹر عمران خان کے دستخط شدہ ہے اس کے علاوہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے نام پر جو فنڈز لئے گئے ان پر ایجنٹس کو کمیشن دیا گیا ۔صحت اور تعلیم کےنام پر لوگوں نے آپ کو پیسہ دیا مگر یہ پیسہ عمران خان کے ایجنٹس کھاتے رہے ۔ان کو اتنا خوف خدا نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ یہ ایجنٹس نے کمیشن کھایا وہ تمام ایجنٹس پی ٹی آئی کے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شوکت خانم جس کیلئے عورتوں نے اپنے زیورات بیچ کر پیسہ دیا اس کے نام پر عمران خان کے ایجنٹس پیسہ کھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں چا ر سو ارب کی چینی چوری ہو گئی اور کہتے ہیں کہ مجھے نہیں پتہ ۔آٹا غائب ہو گیا اور عمران خان کہتے ہیں مجھے ان کا نہیں پتہ ۔انہوں نے کہاکہ بنی گالہ اور زمان پارک بھی فارن فنڈنگ کیس سے بنے ہیں اور ان کی تزئین و آرائش بھی اسی پیسے سے کی گئی ۔موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی چینی چوری، آٹا چوری پکڑی گئی تھی اور اب براڈ شیٹ کے نام پر ان کی کمیشن پکڑی گئی ہے ۔براڈشیٹ کے ذریعے شہزاد اکبر کو بھی نوازا گیا ۔اب اپنی چوری پکڑی گئی ہے تو کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی جبکہ نوازشریف کیخلاف بڑے بڑے صندوق آتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ سارے ثبوت شریف خاندان کی کرپشن کے ہیں مگر ان صندوقوں سے بھی شریف خاندان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کے مرکزی مجرم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور اب صرف فیصلہ سنانا باقی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوبھارتی اور اسرائیلی لوگوں کے ذریعے رقوم بھجوائی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More