ناکام پی ڈی ایم کا شمار آثار قدیمہ کی فہرست میں ہونے والا ہے

بول نیوز  |  Jan 20, 2021

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ناکام پی ڈی ایم کا شمار بھی بہت جلد آثار قدیمہ کی فہرست میں ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےلگتا ہے پی ڈی ایم کے آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئے بھی حکومت کو بالآخر فنڈز مختص کرنا پڑیں گے۔

عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11 جماعتوں نے مل کر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدار حکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے PDM کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11جماعتوں نے ملکر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدارحکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔ PDM کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 20, 2021

ان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بتائے بیرون ملک 76 جائیدادیں کس کی ہیں، پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیاینہ پھُس ہوچکا، اس سے زیادہ لوگ تو سہولت بازاروں میں ہوتے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More