سابق کرکٹر محمد رضوان کو بھی ٹیم سے نکالنے کی تیاریاں

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں شاندار پرفارمنس کے باوجود وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوا ن کو ہٹانےکی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور ان کی جگہ سلیکٹڑز نے اعظم خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا راستہ ہموا رکرنا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان سابق کپتان معین خان کے بیٹے ہیں انھوںنے پی ایس ایل اور لنکا کرکٹ لیگ میں اچھی کارکردگی دکھائی تاہم محمد رضوان کو حال ہی میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامز د کیا گیا تھا اور انھوںنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ لیکن اب اعظم خان کی ٹیم میں جلد انٹری متوقع ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More