کراچی: قومی کرکٹ اسکواڈ کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ بھی کلیئر ہو گئی ہے۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بتائی ہے۔
ہم نیوز نے پی سی بی کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام اراکین کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج بھی کلیئر آئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ آج دوپہر ایک بجے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔
ہم نیوز نے پی سی بی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے دونوں ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے تھے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریزکا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔