کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

روزنامہ اوصاف  |  Jan 21, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ کسٹم نے کراچی سے ملتان ڈیڑ ھ کروڑ روپے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ غیر ملکی اسمگل شدہ شراب اور پی وی سی ریزن بذریعہ سڑک ملتان لے جائی جارہی ہے۔حکام نے شاہراہ پر جانچ پڑتال سخت کرتے ہوئے کنٹینر بردار ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی جس سے شراب کی 170 سے زائد بوتلیں برآمد ہوئیں۔حکام نے بتایا کہ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت 41 لاکھ روپے ہے، ٹرک سے 17500 کلوگرام انڈونیشین ریجن کا اسمگل شدہ پی وی سی ریزن بھی برآمد ہوا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔ٹرک ڈرائیو ر سمیت د و افراد کو دھر لیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More