پبلک پوچھتی ہے، خلیل الرحمان قمر ٹاک شو کیلئے تیار

سماء نیوز  |  Jan 21, 2021

ڈرامہ رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو گزشتہ برس خواتین سے متعلق متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا تاہم وہ اب ٹاک شو کی میزبانی کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر پاکستان کے نامور ڈراما نگاروں میں شامل ہیں جن کے لکھے ہوئے اکثر ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہوئے جن میں میرے پاس تم ہو، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ،، لنڈا بازار، صدقے تمہارے، میرا نام یوسف ہے، لال عشق، ذرا یاد کر، پیارے افضل سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘،آئندہ دنوں میں آنے والی فلم ’لندن نہیں جاوں گا‘کی کہانی لکھی جبکہ ’کاف کنگنا‘کی ہدایات بھی دی تھی ۔

گزشتہ برس انہیں سماجی مسائل اور خصوصی طور پر خواتین کے معاملات میں سخت لہجے میں بات کرنے پر متعدد مرتبہ تنقید کا سامنا بھی رہا اور اب وہ جلد پبلک پر سیاسی ٹاک شو کی میربانی کریں گے جو جلد نشر ہوگا۔

A post shared by Public News (@publicnewsdotcom)

پرومو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ‘پبلک پوچھتی ہے جہاں سوچ بریانی کی پلیٹ اور ایمان گھی کے ڈبے پر بک جاتا ہو، وہاں جمہوریت سچ مچ انتقام ہوتی ہے یا جمہوریت ہم سے انتقام لے رہی ہوتی ہے’۔

دوسری جانب عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر خلیل الرحمان قمر کو ٹاک شو کی میزبانی کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More