کامونکی :ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاںبحق

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

کامونکی(روزنامہ اوصاف) کامونکی میں ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روندڈالا، تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کامونکی جی ٹی روڈ فیض آباد بس سٹاپ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجہ میں عالمگیر روڈ کے رہائشی تین موٹر سائیکل سوار نوجوان شاہ زیب، شہروز اور سفیر جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ حادثہ کے فورآ بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے نعشوں کی شناخت کے بعد ورثاء کو اطلاع دی اور نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔پولیس نےواقعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More