محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوامیں ہلکی بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوااورخطۂ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے- تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 13،اسکردو منفی11،گوپس ،استورمنفی10 ،اننت ناگ منفی 09،سری نگر منفی 07،بگروٹ، کالام ،گلگت منفی06،ہنزہ،پلوامہ اوربارہ مولہ میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More