بدتمیزی کرنے والے موقع پر ہی ملازمت سے برطرف ہونگے، جوبائیڈن

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی وائٹ ہاؤس کے ملازمین کےلئے سخت ہدایات کی ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس کے اصولوں کو واپس لانا ہے جو گزشتہ 4  سال میں کہیں کھو گئے ہیں، اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔

Now the real work begins, folks. Follow along at @POTUS as we build back better. pic.twitter.com/fHViqSqwp2

— Joe Biden (@JoeBiden) January 20, 2021

واضح رہےکہ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر رہے، 150برس بعد پہلا موقع ہے کہ جانے والا امریکی صدرحلف تقریب میں غیرحاضر تھے۔

حلف برداری کی روایات کےمطابق تمام صدور تقریب میں شرکت کرتےہیں۔

ٹرمپ کےنائب صدر مائیک پینس اور قریبی سینیٹر ٹیڈکروز بھی تقریب میں شریک تھے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More