بھائی کی ڈانٹ پردلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

تھرپارکر(روزنامہ اوصاف) تحصیل چھاچھرو کے گاؤں بھگتانی میں 18 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔ایس ایچ او چھاچھرو شیر خان لغاری کا کہنا ہے کہ نوجوان نے درخت میں پھندا لگا کرمبینہ طور پر خودکشی کی ہے، گھریلو کام نہ کرنے پر بھائی کی ڈانٹ پڑی تو ناراض ہو کر ایسا قدم اٹھایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More