اسلام آباد:کرونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد4لاکھ82ہزار771ہے

سماء نیوز  |  Jan 22, 2021

این سی اوسی نےبتایا ہے کہ پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 204 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 916 ہے۔ ملک میں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار771 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 22 اموات ہوئیں۔ سندھ اورخیبر پختونخوا میں بارہ بارہ اور اسلام آباد میں 1 مریض کا کرونا کے باعث انتقال ہوا۔ مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔

این سی او سی کےمطابق گذشتہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 745 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اس دوران 35 ہزار839 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہوگئی۔

واضح رہےکہ جمعرات کو دفترخارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5لاکھ ڈوززدینےکاوعدہ کیاہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزیدڈوززدینےکابھی کہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ چین ویکسین کی5لاکھ ڈوززجذبہ خیرسگالی کےتحت دےرہاہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More