گوادر ڈیوٹی فری زون کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کی حکمت عملی تیار

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

ایف بی آر کی جانب سے گوادر ڈیوٹی فری زون کےغیر قانونی استعمال کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر حکام نے واضح کردیا ہے کہ گوادر ڈیوٹی فری زون میں وہی اشیا درآمد کی جاسکیں گی، جن کی اجازت دی گئی ہو ۔ ڈیوٹی فری کی آڑ میں ممنوعہ اشیا کی درآمد پر کسٹمز حکام کارروائی کریں گے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کو درآمدی اشیاء چیک کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔چیکنگ ممنوعہ، خطرناک اور غیر مطلوبہ مشینری اور آپریٹس کی درآمد روکنے کے لیے لازم ہوگی۔

ایف بی آر نے چیکنگ سسٹم کے لیے رولز تیار کرلیے ہیں جو سرمایہ کاروں سے رائے لینے کے بعد نافذ کردیئے جائیں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More